کریم پاکستان کی اصلیت اور کیپٹنز کی ساتھ ذیادتیاں – Careem Pakistan Bonus Issues

کریم
پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرتی ہے لیکن اب اس کمپنی نے لوگوں کو خون
چوسنا شروع کر دیا ہے خصوصاً اپنے کیپٹنز کا جو دن رات اور دھوپ بارش میں ہر وقت
کریم کے لیے سرمایہ پیدا کررہے ہیں لیکن حال ہی میں کریم نے اپنے چند اقدامات سے
اپنے تمام محنت کش کیپٹنز کو دیوار سے لگا دیا میں کافی عرصہ سے اس ٹاپک بلکہ
مسئلہ پر لکھنا چاہتا تھا مگر کچھ مصروفیات کی وجہ سے میں لکھ نا سکا لیکن اب ساری
حدیں گزر چکی ہیں۔ کریم جو کہ ایک آن لائن ٹیکسی سروس ہے اور دنیا کے کئی ممالک
میں یہ اپنی سروسز مہیا کر رہا ہے۔ اسے پاکستان میں آئے ہوئے چند سال ہوئے ہیں
یوں تو
کوئی بھی آن لائن ٹیکسی سروس ہے ایک بہترین سروس ہے دونوں ڈرائیور اور سواری کے
لیے کیونکہ سواری جس مقام پر بھی کھڑی ہو اور جہاں بھی جانا ہو تو اس کے لیئے اب
پہلے کی طرح اتنی جنجھٹ اُٹھانی نہیں پڑتی جہاں اسے فیزیکلی خود کسی ٹیکسی کو ڈھونڈنا
پڑتا ہے اور پھر اسکے ساتھ کرائے پر بحث کرنا۔اس لحاظ سے سواری کے لیے یہ آف لائن ٹیکسی
سروس کا بہترین متبادل ہے اور اسی طرح بہت سے لوگ جن کے پاس اپنی پرائیوٹ گاڑیاں
تھیں اور اسکے باوجود بھی وہ لوگ پرائیوٹ جابز کے لیے در بدر پھر رہے تھے تو آن
لائن ٹیکسی سروس نے انکی بے روزگاری کیپٹن یا آن لائن ڈرائیور کی شکل میں ختم کردی
اور انکے
لیے ایک
بہترین ذریعہ آمدن بن گیا۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ میں آج آپ سب لوگوں کا
دیہان اصل مسائل کی طرف لانا چاہتا ہوں جو کہ مٰیں ان لائن ٹیکسی سروس سے ذاتی طور
پر تجربہ کی بنیاد پر اور دوسرے بہت لوگوں سے جان کر بتانے جا رہا ہوں۔
مجھے خود
کریم پاکستان کے ساتھ تقریباً ایک سے ڈیڑھ سال ہونے کو ہو جس دوران میں نے اس سروس
کی بہت خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیوں کی بھی نشادہی کی ہے جو کہ میں یہاں بتانے جا
رہا ہوں۔
آج کے اس
آرٹیکل میں آپ سب کی توجہ کریم کے ڈیلی رائیڈز پر جو بونس رقم دی جاتی ہے اس طرف
لانا چاہتا ہوں اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید خامیوں کی نشاندہی میں ساتھ ساتھ
کرتا جاؤں گا جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ مجھے کریم کے ساتھ ایک سے ذیادہ سال
ہو چکا ہے لیکن مجھ سے پہلے جن لوگوں نے بطور کیپٹن کریم کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز
کیا تھا ان سے جب میری بات چیت ہوتی تو انکا کہنا تھا کہ کریم پاکستان کا شروع میں
اپنے کیپٹنز کے لیے بہت ہی زبردست بونس پروگرام ہوتا تھا (نوٹ ! کریم پاکستان میں
دو طرح کے سروسز دے رہا ہے جن میں آن لان گاڑی اورآن لائن بائیک / ڈیلوری سروس
شامل ہے )
جس سے
کیپٹنز کی ایک ہفتے میں اچھی خاصی آمدنی بن چاتی،شروع میں ظاہر ہے ہر کمپنی لوگوں
کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ ایسے اقدام اُٹھاتی ہے جس سے اس کمپنی کی طرف لوگوں
کا رجحان بڑھ جاتا ہے اور بہت جلد ہی وہ کمپنی لوگوں میں مقبولیت حاصل کر لیتی ہے تو کریم پاکستان نے بھی ٹھیک شروع میں ایسے ہی
کیا اور مختلف قسم کے ڈیلی گارنٹی اور بونس کی ایک کمپین چلائی جس میں کافی حد تک
کامیابی حاصل کی مگر جوں جوں وقت گزرتا گیا تو کریم نے اپنے کیپٹنز کے حوالے سے
اپنا معیار اور ڈیلی گارنٹی ختم کر دی اور صرف ڈیلی ارننگ پر بونس رقم دینا شروع
کردی اوروہ بھی کچھ اسطرح ہوتی کہ شروع میں ایک کیپٹن کو500 کی ارننگ پوری کرنی ہے
تو اسکے لیے اسے 150 روپے بطور بونس دیا جاتا تھا لیکن چند شرائط کو ساتھ میں پورا
کرنا لازمی تھا (یہاں ایک بات واضع کرتا چلوں کہ کہ 500 کی ارننگ پورا کرنا کے لیے
جو اصل ارننگ ہوتی تھی وہ تقریباً 700-750 کے پاس ہوتی تھی جس میں سے کریم اپنا 25
٪ کاٹتی تو ئب کہیں جاکر اس کیپٹن کی 500 والی ارننگ پوری ہوتی تھی یہاں یہ بات
بھی بتانی لازمی ہے کہ باقی آن لائن ٹیکسی سروسز کی طرح کریم بھی ہر رائیڈ میں سے
ٹیکس کاٹتی ہے کریم کے مطابق وہ صرف 25٪ ٹیکس کاٹتی ہے جبکہ اصل میں
ایسا ہرگز
نہیں بلکہ کریم اکثر 25-30 ٪ کے درمیان ٹیکس کاٹتی ہے حتیٰ کہ اس پر بھی کریم کا
پیٹ نہیں بھرا تو جو بونس اور گاڑنٹی ملتی ہے اس میں سے بھی ٹیکس کاٹتی ہے)
اسی
طرح آہستہ آہستہ اس سروس نے اپنے کیپٹنز کا خون نچوڑنا شروع کر دیا یہاں اس حوالے
سے میں کچھ حقائق آپ لوگوں سے شئیر کرتا چلوں جس سے آپ سب کو
اندازہ ہو جائے گا کہ کریم نے کس حد تک اپنا معیار گرا دیا ہے۔
اوپر
سکرین شارٹ میں جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کریم پہلے اپنے کیپٹنز کو جو پہلے عام
دنوں میں ڈیلی بونس دیتی تھی اب اس نے بونس کی رقم کم کردی اور جب کہ ارننگ کی حد
500 سے بڑھا کر 900 کردی ہے جبکہ بونس کی رقم جو کہ پہلے 300 ملتی تھی اب کم کرکے
150 کر دی جو کہ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے۔
اجکل جیسا کہ رمضان کا مہینہ جل رہا ہے اور
پاکستان میں ذیادہ تر کیپٹنز روزہ دار ہیں آپ خود اندازہ لگائیں کہ روزے کے اس
بابرکت مہینے میں کریم کو چاہیئے تھا کہ اپنے کیپٹنز کے لیے آسانی پیدا کرتا لیکن
کریم نے مزید ان پر بوچھ ڈال دیا اور جیسا کہ میں اوپر بتا چکا ہوں کہ کریم نے
اپنے کیپٹنز کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے اور یہ سراسر انسانی حقوق کی بھی خلاف
ورزی ہے جبکہ دوسرے مماللک میں معاملات اسکے برعکس ہیں
لہٰذا
کریم آن لائن ٹیکسی سروس کو چاہیے کہ انسان حقوق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے
کیپٹنز کے ساتھ اس رمضان کے مہینے بلکہ باقی مہینوں میں بھی جو بونس کی رقم کم کرکے ظلم ہو رہا ہے
اسے فوراً بند کرے اور انکے جذبات اور اس مقدس مہینے کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے
انکے لیے آسانیاں پیدا کرے بجائے کہ اُن پر مزید بوجھ ڈالے۔ یہاں میرا پاکستان کےمتعلقہ اداروں سے بھی گزارش ہے کہ وہ
اپنی نظر ان تمام آن لائن سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر رکھے اور انہیں اس بات
کا پابند بنائے کہ وہ اپنے ملازمین کے حقوق اور اس ملک کے قوانین پر عمل درآمد کرے
اگر آپ
میں سے کسی کا آن لائن ٹیکسی سروس کا بطور کیپٹن کوئی برا تجربہ رہا ہو تو ضرور
شئیر کرے میں بہت جلد آن لائن ٹیکسی سروسز جن میں کریم پاکستان، اُوبر پاکستان اور
بائیکیا وغیرہ پر اور بہت سے مسئلے مسائل اور اگر ان میں کچھ خوبیاں ہیں تو اس پر
بہت جلد بہت کچھ لکھنے والا ہوں